کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ناروے کا اپنا دورہ مکمل کرلیا ہے، جو 25 برس میں بھارت کے کامرس کے وزیر کا پہلا دورہ تھا۔ اپنے دورے کے دوران جناب گوئل نے ناروے کی تجارت وصنعت کی وزیر Cecilie Myrseth سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے، خاص طور سے حال ہی میں دستخط ہوئے بھارت- یورپی آزاد تجارتی انجمن کے تناظر میں تجارتی تعلقات میں اضافہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب گوئل نے اپنے دورے کو انتہائی سود مند قرار دیا اور ناروے کی سیاسی اور کاروباری قیادت کے ساتھ اپنے رابطے کے سلسلے میں اس اعتماد کا اظہار کیا، اس سے بھارت-ناروے تعلقات میں اعتماد اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔×
Site Admin | May 1, 2025 3:27 PM
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ناروے کا اپنا دورہ مکمل کرلیا ہے