کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل، کل سے دوحہ، قطر کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب گوئل اپنے ہم منصب شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی کے ساتھ بھارت-قطر تجارت اور کامرس کے تعلق سے مشترکہ کمیشن کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ تجارت اور صنعت کی وزارت نے کہا ہے کہ وزیر موصوف کا دورہ، اس اہمیت کی نشاندہی ہے کہ بھارت، قطر کے ساتھ اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔
Site Admin | October 5, 2025 9:41 PM
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل، کل سے دوحہ، قطر کے دو روزہ دورے پر رہیں گے