کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ آزادانہ تجارت کی انجمن، EFTA کے یوروپی ملکوں، آئیس لینڈ، Lichtenstein، ناروے اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ بھارت کا آزادانہ تجارتی معاہدہ، FTA کَل سے نافذ ہو جائے گا۔ گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش بین الاقوامی تجارتی میلے کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک، بھارت کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور بھارت، اِس طرح کے معاہدے متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ پہلی ہی کرچکا ہے۔ جناب گوئل نے مزید کہا کہ بھارت، آزادانہ تجارتی معاہدے پر امریکہ، یوروپی یونین، نیوزی لینڈ، عمان، پیرو اور چلی کے ساتھ بات چیت کررہا ہے۔ وہیں قطر اور بحرین نے بھی بھارت کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔×
 
									