July 19, 2025 10:04 PM

printer

کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت اور چار ملکوں پر مشتمل یوروپی بلاک EFTA کے درمیان آزاد تجارت کے سمجھوتے پر پہلی اکتوبر سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ بھارت اور چار ملکوں پر مشتمل یوروپی بلاک EFTA کے درمیان آزاد تجارت کے سمجھوتے پر پہلی اکتوبر سے عمل در آمد شروع ہوجائے گا۔ ’’وکست بھارت کے تئیں عالمی اثرات‘‘ کے موضوع پر ممبئی میں ایسوچیم کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال 10 مارچ کو فریقین نے تجارت اور اقتصادی ساجھیداری کے سمجھوتے TEPA پر دستخط کئے تھے۔EFTA کے ممبر ملکوں میں آئس لینڈ، Liechtenstein، ناروے اور سوئزرلینڈ شامل ہیں۔ جناب گوئل نے کہا کہ چاروں ملکوں نے آزاد تجارتی سمجھوتے کی توثیق کردی ہے اور اپنے دستاویزات ناروے میں متعلقہ ادارے کے سپرد کردیئے ہیں۔
بلاک ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے عہد بستہ ہے جس میں سے50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سمجھوتے کے نفاذ کے بعد10 سال کے اندر کی جائے گی۔
کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سائبر سکیورٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اِسے صرف قومی سلامتی کیلئے ناگزیر پہلو کی طرح ہی نہیں بلکہ بھارت کے نوجوانوں کیلئے روزگار اور اختراع کی سمت ایک راستے کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔ Kandivali میں مضافاتی ممبئی میں جدید طرز کے سائبرہنرمندی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اِس پہل سے ڈیجیٹل معیشت میں ہنرمندی کے فرق کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور ہنرمند افرادی قوت کیلئے ایک عالمی مرکز بننے کے بھارت کے مقصد کے حصول میں بھی یہ مددگار ثابت ہوگی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔