کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کا عمان کا سرکاری دورہ شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے عمان کے کامرس، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وزیر قیس بن محمد اَل یوسف کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے، CEPA سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت، دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مستحکم کرنے اور اشتراک کے نئے امکانات تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔ اس دوران جناب گوئل نے کہا کہ وہ اس پیش رفت کے بارے میں پُرامید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات چیت میں مستقبل میں ہونے والی مشترکہ کمیشن میٹنگ، JCM کے دوران مزید تیزی آئے گی۔
جناب گوئل آج سے مسقط کے دو روزہ دورے پر ہیں، جہاں وہ اپنے عمان کے ہم منصب کے ساتھ گیارہویں مشترکہ کمیشن میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ جناب گوئل کا یہ دورہ، خلیجی تعاون کونسل، GCC میں بھارت کے اہم شراکت دار، عمان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو بڑھانے کے بھارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ سال 2023-24 میں بھارت اور عمان کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 8 اعشاریہ نوچار بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کی گہرائی ظاہر ہوتی ہے۔×