March 22, 2025 9:38 PM

printer

کامرس اور صنعتوں کی وزارت نے کہا ہے کہ 14 اہم شعبوں کیلئے پیداوار سے منسلک ترغیبات کی اسکیم کے تحت اب تک 764 درخواستوں کو منظوری دی گئی ہے

کامرس اور صنعتوں کی وزارت نے کہا ہے کہ 14 اہم شعبوں کیلئے پیداوار سے منسلک ترغیبات کی اسکیم کے تحت اب تک 764 درخواستوں کو منظوری دی گئی ہے۔ بڑی مقدار میں ادویات، طبی آلات، فارما، ٹیلی مواصلات، گھریلو استعمال کے الیکٹرانک سامان، خوراک کو ڈبہ بند کرنے، ٹیکسٹائلز اور ڈرونز جیسے شعبوں میں پیداوار سے منسلک ترغیبات اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والے اداروں میں 176 ایم ایس ایم ای شامل ہیں۔
پچھلے سال نومبر تک تقریباً ایک لاکھ 61 ہزار کروڑ روپئے کی حقیقی سرمایہ کاری کی اطلاع ملی ہے۔ اِس کے نتیجے میں سال 2024-25 تک تقریباً 14 لاکھ کروڑ روپئے کی پیداوار اور فروخت ہوئی ہیں جبکہ نشانہ 15 لاکھ 62 ہزار کروڑ روپئے طے کیا گیا تھا۔
اِس کے ساتھ ساتھ ساڑھے گیارہ لاکھ سے زیادہ براہِ راست اور بالواسطہ ملازمت کے مواقع بھی دستیاب ہوئے۔ پیداوار سے منسلک ترغیبات کی اسکیموں کی بدولت بھارت کی برآمدات میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور اب روایتی اشیاء کے ساتھ ساتھ اعلیٰ قسم کی دیگر اشیاء اور سامان بھی برآمد کیا جارہا ہے، جن میں الیکٹرانکس، ٹیلی مواصلات کا سامان اور ڈبہ بند غذائی اشیاء شامل ہیں۔