کارپوریٹ امور کے وزیرِ مملکت ہرش ملہوترا نے آج اعلان کیا کہ سَنسد کھیل مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر نَمو رَن میراتھن کا انعقاد، اِس مہینے کی 16 تاریخ کو نئی دلّی میں کیا جائے گا۔ سَنسد کھیل مہوتسو کا افتتاح کرتے ہوئے، وزیرِ موصوف نے کہا کہ تقریباً 30 ہزار افراد نے کھیل مہوتسو کیلئے اندراج کرایا ہے۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جناب ملہوترا نے مزید کہا کہ تین مرحلوں کے اِس پروگرام میں اولمپک میں رجسٹرڈ اور بھارتی روایتی کھیلوں دونوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ وزیرِ موصوف نے مزید کہا کہ جو شرکاء ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، انہیں اچھے کوچ، ساز و سامان اور تمام سہولتوں سے آراستہ اسٹیڈیم میں کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
جناب ملہوترا نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ اِس قدم سے نوجوانوں کو اپنے ہنر کے فروغ اور عالمی سطح پر ملک کی شان میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔