December 24, 2025 9:44 PM

printer

کابینہ نے 12 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے دلّی میٹرو کے تین نئے کوریڈور کی منظوری دی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دلّی میٹرو کی توسیع، قومی راجدھانی میں ’زندگی کو آسان بنانے‘ کو فروغ دے گی

 

کابینہ نے تقریباً 12 ہزار 15 کروڑ رو پئے کی لاگت سے، دلّی میٹرو مرحلہ پانچ (A) کے حصے کے طور پر، تین نئے کوریڈور کو منظوری دی ہے۔ اِن کوریڈوروں میں آر کے آشرم مارگ سے اِندرپرستھ، ایرو سٹی سے ایئرپورٹ ٹرمنل -1اور تغلق آباد سے کالندی کنج شامل ہیں۔ کابینہ میٹنگ کے بعد نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اِس توسیع کے ساتھ دلّی میٹرو کا نیٹ ورک 400 کلو میٹر سے زیادہ ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ 13 نئے میٹرو اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آر کے آشرم مارگ – اندرپرستھ سیکشن، بوٹینکل گارڈن – آر کے آشرم مارگ کوریڈور کی توسیع ہوگا۔ یہ سینٹرل وِسٹا علاقے کو میٹرو کنکٹی ویٹی فراہم کرے گا، جس کی تعمیر نو کی جارہی ہے۔جناب ویشنو نے کہا کہ اِس کے ساتھ ہی میٹرو کی کنکٹی ویٹی، روزانہ کی بنیاد پر، تقریباً 60 ہزار دفاتر جانے والے افراد اور دو لاکھ دیگر مسافروں کو فائدہ پہنچائے گی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ایرو سٹی – ایئرپورٹ ٹرمنل-1 اور تغلق آباد – کالندی کنج سیکشن، ایرو سٹی-تغلق آباد کوریڈور کی توسیع ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ یہ تغلق آباد، ساکیت اور کالندی کنج جیسے علاقوں میں قومی راجدھانی کے جنوبی حصوں کے ساتھ ہوائی اڈّے کی کنکٹی ویٹی کو بہتر بنائے گا۔ جناب ویشنو نے بتایا کہ مرحلہ- پانچ (A) پروجیکٹ کی میٹرو کی یہ توسیع، دلّی میٹرو نیٹ ورک کی وسطی دلّی اور ڈومیسٹک ایئرپورٹ کی رسائی میں توسیع کرے گی۔
دلّی میٹرو کا نیٹ ورک ملک میں سب سے بڑا میٹرو کا نیٹ ورک ہے نیز یہ دنیا کی سب سے بڑی میٹروز میں سے ایک بھی ہے۔ یہ گذشتہ 23 سالوں سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے جو قومی راجدھانی خطے میں شہری نقل وحرکت کی کایاپلٹ کی دو دہائیوں سے زیادہ مدت کی عکاسی کرتا ہے۔ چین اور امریکہ کے بعد بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا میٹرو نیٹ ورک بن گیا ہے۔ آج جن تین نئے کوریڈوروں کو منظوری دی گئی ہے وہ کنکٹی ویٹی میں اضافہ کریں گے، سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کریں گے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنائیں گے۔ اِس وقت دلّی میٹرو ریل کارپوریشن تقریباً 395 کلو میٹر طویل مجموعی طور پر12 میٹرو لائنس پر میٹرو چلا رہی ہے، جس میں 289 اسٹیشن شامل ہیں۔وقت کی پابندی، اکتفا کرنے اور تحفظ کے بنیادی طور طریقوں میں مہارت حاصل کرکے، دلّی میٹرو شہر کی شہ رَگ بن گیا ہے۔ آج یہ روزانہ اوسطاً 65 لاکھ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کر رہا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔