August 27, 2025 9:52 PM

printer

کابینہ نے دولتِ مشترکہ کھیلوں CWG 2030 کے انعقاد کے لیے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارتِ کی بولی لگانے کی تجویز کو بھی منظوری دی ہے

کابینہ نے دولتِ مشترکہ کھیلوں CWG 2030 کے انعقاد کے لیے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارتِ کی بولی لگانے کی تجویز کو بھی منظوری دی ہے۔ اِس کے علاوہ کابینہ نے متعلقہ وزارتوں، محکموں اور اداروں کی جانب سے درکار ضمانتیں فراہم کرنے، نیز میزبانی میں اشتراک کے معاہدے پر دستخط کرنے اور اگر بولی کو قبول کرلی جاتی ہے تو گجرات حکومت کو درکار مالی امداد کی بھی منظوری دے دی ہے۔
دولتِ مشترکہ کھیلوں میں 72 ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اِن کھیلوں میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں، کوچز، تکنیکی اہلکاروں، سیاحوں، صحافیوں اور دیگر افراد کا بھارت آنا ہوگا، جس سے مقامی کاروبار کو فائدہ اور لوگوں کو آمدنی ہوگی۔
احمدآباد کھیلوں کی میزبانی کرنے والا ایک مثالی شہر ہے، جو عالمی معیار کے اسٹیڈیمز، جدید تربیتی سہولیات اور کھیلوں کی ثقافت فراہم کرتا ہے۔ نریندر مودی اسٹیڈیم، جو دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے، پہلے ہی اپنی صلاحیت ثابت کر چکا ہے، جب اُس نے 2023 میں کامیابی کے ساتھ ICC کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میچ کی میزبانی کی تھی۔
بھارت میں دولتِ مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کھیل کود سے آگے بڑھ کر ایک دیرپا اثر چھوڑے گی۔ اِس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا، روزگار پیدا فراہم ہوں گے اور لاکھوں نوجوان کھلاڑیوں کو تحریک ملے گی۔
اِس کے علاوہ بڑی تعداد میں ماہرین کو اسپورٹس سائنس، ایونٹ کے کام کاج اور انتظام و انصرام، لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ میں تال میل قائم کرنے، نشریات اور میڈیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات، تعلقاتِ عامہ اور دیگر شعبوں میں مواقع حاصل ہوں گے۔
عالمی سطح پر ایسے باوقار ایونٹ کی میزبانی قومی سطح پر فخر اور اتحاد کے ایک مضبوط جذبے کو پروان چڑھائے گی۔ یہ ایک مشترکہ قومی تجربہ فراہم کرے گی اور قوم کے حوصلے بلند کرے گی۔ یہ نئی نسل کے کھلاڑیوں کو کھیل کود کو بطور پیشہ اختیار کرنے کی ترغیب دے گی اور ہر سطح پر کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔