کابینہ سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن نے خلیج بنگال میں طوفان کے اندیشے کے مدنظر تیاری کا جائزہ لینے کی غرض سے کل آفات سے نمٹنے سے متعلق قومی کمیٹی NCMC کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے کمیٹی کو ہوا کے دباؤ کے حلقے کی صورتحال کی جانکاری دی، جس کے اِس ماہ کی 28 تاریخ تک ایک شدید طوفان کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔ تمل ناڈو، آندھراپردیش، پڈوچیری کے چیف سکریٹری افسران اور اوڈیشہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے کمیٹی کو طوفان سے لوگوں کی حفاظت کرنے کے مقصد سے کئے جارہے احتیاطی اقدامات سے واقف کرایا۔
ڈاکٹر سومناتھن نے اس بات پر زور دیا کہ تیاریوں کا مقصد، املاک اور بنیادی ڈھانچے کو کم سے کم نقصان پہنچنے اور لوگوں کی حفاظت پر مرکوز ہونا چاہیے۔