January 2, 2026 9:47 PM

printer

کابینہ سکریٹری ٹی وی سومناتھن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے اہم ترین پلیٹ فارم پرگتی کی وجہ سے ملک بھر میں بڑے پروجیکٹوں اور فلاح وبہبود کی اہم اسکیموں پر عمل آوری میں تیزی آئی ہے۔

کابینہ سکریٹری ٹی وی سومناتھن نے آج کہا ہے کہ وزیر اعظم کے انتہائی سرگرم حکمرانی اور بروقت عمل آوری کے اہم ترین پلیٹ فارم پرگتی سسٹم سے بڑے پروجیکٹوں اور فلاح وبہبود کی اہم اسکیموں پر عمل آوری میں تیزی آئی ہے۔ پرگتی کی حصولیابیوں کے متعلق نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب سومناتھن نے کہا کہ اب تک پرگتی کی پچاس میٹنگ ہوئی ہیں اور ان کے تحت85 لاکھ کروڑ روپئے فی مالیت کے تین ہزار 300 پروجیکٹوں کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں وہ پروجیکٹ بھی شامل ہیں جنھیں دشواریاں درپیش ہیں۔ انھوں نے مطلع کیا کہ اِن پروجیکٹوں کے علاوہ وَن نیشن وَن راشن کارڈ اور پی ایم جَن آروگیہ یوجنا سمیت61 سرکاری اسکیموں کا بھی جائزہ لیا۔انھوں نے کہا کہ 2015 میں پرگتی پر عمل آوری کے بعد سے شکایتوں کے 36 مختلف زمروں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے جس میں کورونا، بینکنگ اور بیمہ اور جَن دَھن یوجنا سے متعلق معاملات شامل ہیں۔
کابینہ سکریٹری نے بتایا کہ پرگتی کی قیادت والے نظام کے سبب پروجیکٹوں سے متعلق 7 ہزار 735 معاملوں میں سے7 ہزار156 معاملوں کو حل کرنے میں مدد ملی ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ پرگتی نے جموں-اُدھمپور- سرینگر- بارہمولہ ریل لِنک پروجیکٹ اور برہمپتر دریا پر Bogibeel Rail cum Road Bridge جیسے انتہائی اہم پروجیکٹوں کو مکمل کرنے میں بھی مدد دی ہے۔
جناب سومناتھن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حکومت کی تمام سطحوں پر جاری ملک کے عوامی پروجیکٹوں اور اسکیموں میں زیادہ وقت لگنے اور لاگت بڑھ جانے کے سلسلے میں ایک جامع حل کے طور پر پرگتی کا تصور پیش کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا نظام ہے جو 10 برس سے لاگو ہے۔ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ پرگتی کا مقصد مرکز-مرکز اور مرکز-ریاست کے درمیان تال میل کو بہتر بنانا ہے تاکہ بنیادی ڈھانچے کے اُن اہم ترین پروجیکٹوں میں تیزی لائی جاسکے جنھیں دشواریاں درپیش ہیں یا جو انتظار میں ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔