ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 10, 2025 2:59 PM

printer

کابل میں کَل ہوئے متعدد دھماکوں کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی نے ڈرامائی شکل اختیار کرلی ہے

کابل میں کَل ہوئے متعدد دھماکوں کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی نے ڈرامائی شکل اختیار کرلی ہے۔
دھماکوں سے مشرقی کابل، جہاں سرکاری دفاتر اور حکام کی رہائش گاہیں ہیں، سراسیمگی کا ماحول دیکھا گیا۔ طالبان حکومت کے ترجمان نے اِن حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اِس کی جانچ شروع کردی ہے۔ یہ دھماکے پاکستان کی قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے اُس شدید بیان کے کُچھ گھنٹے بعد ہوئے، جس میں انہوں نے سفارتی سطح پر ایک بڑے تعطل کے بات کہی تھی۔