ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 27, 2025 9:40 PM

printer

کئی شعبوں میں GST کی شرحوں میں کمی کے بعد پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے جاری GST بچت اُتسو سے ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ ہو رہا ہے

کئی شعبوں میں GST کی شرحوں میں کمی کے بعد پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے جاری GST بچت اُتسو سے ملک بھر کے شہریوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ الیکٹرانکس کے سازوسامان پر نئی GST شرحوں سے عام لوگوں کو کیسے فائدہ ہو رہا ہے۔
آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت اہم الیکٹرانک سازوسامان پر ٹیکس شرحیں بھارت کی گھریلو مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کو مستحکم کرنے کے تئیں ایک اہم قدم ہے اور اس سے صارفین کو کفایتی شرحوں پر سامان مل رہے ہیں۔ ایئر کنڈیشن، برتن دھونے کی مشینوں اور ٹیلی ویژن پر جی ایس ٹی18 فیصد کردی گئی ہے جبکہ پہلے یہ 28 فیصد تھی۔ اس فیصلے سے نہ صرف گھریلو صنعتوں کے مارکیٹ سائز میں توسیع ہوئی ہے بلکہ درآمدات پر انحصار بھی کم ہوا ہے اور ملک کی پیداوار کی صلاحیت بھی مستحکم ہوئی ہے۔ اسی طرح مونیٹر اور پروجیکٹر سمیت اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی ہارڈویئر پر جی ایس ٹی 18 فیصد کردی گئی ہے جبکہ پہلے یہ 28 فیصد تھی۔ اس سے تعلیمی اداروں، دفاتر اور ڈیجیٹل لرننگ مراکز کیلئے یہ سامان کفایتی ہوگئے ہیں۔ گھریلو الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کو مستحکم کرنے، MSMEs کو مزید مقابلہ جاتی بنانے اور شہریوں کیلئے ضروری ٹیکنالوجیز کی دستیابی میں اضافے کی جانب الیکٹرانک سازوسامان پر GST کی نئی شرحیں ،ایک اہم قدم ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔