کئی سرکردہ رہنماؤں نے آج نئی دلّی میں سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی برسی پر، اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اِن میں مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیرِ صحت جے پی نڈا، ماحولیات کے وزیر بھوپندر یادو اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ شامل ہیں۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب امت شاہ نے ارون جیٹلی کو ایک سرکردہ آئینی اور قانونی ماہر اور قابل مقرر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ارون جیٹلی کو کئی تاریخی قانونی معاملات میں، اُن کے اہم رول کی بناء پر یاد رکھا جائے گا۔ کئی دیگر رہنماؤں نے بھی اِس موقع پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ BJP کے کئی سرکردہ رہنما بھی اِس موقع پر موجود تھے۔