وِشو ہندو پریشد اور بَجرنگ دَل سمیت کئی تنظیموں نے آج نئی دلّی میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔ یہ لوگ بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندوؤں کے خلاف زیادتیوں اور لوگوں کے ہجوم کے ذریعے Dipu Chandra Das کی Lynching کے معاملے پر احتجاج کررہے تھے۔
بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور علاقے میں پولیس اور نیم فوجی عملے کے ساتھ تین سطحی Barricading کی گئی ہے۔
اِدھر وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت، بنگلہ دیش کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزارت کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے عہدیدار بنگلہ دیش کے حکام سے رابطہ قائم کئے ہوئے ہیں اور انہوں نے اقلیتوں پر حملوں کے معاملے پر گہری تشویش سے مطلع کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ نے اِس بات پر زور دیا ہے کہ Dipu Chandra Das کی وحشیانہ ہلاکت کیلئے ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت میں لیا جانا چاہیے۔