January 18, 2026 2:58 PM

printer

ڈی جی سی اے نے پچھلے سال دسمبر کے اوائل میں اِنڈیگو ایئرلائن کی جانب سے بڑے پیمانے پر پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے بعد، ایئرلائن پر 22 کروڑ 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے

شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل DGCA نے پچھلے سال دسمبر کے اوائل میں اِنڈیگو ایئرلائن کی جانب سے بڑے پیمانے پر پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے بعد، ایئرلائن پر 22 کروڑ 20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

3 سے 5 دسمبر کے دوران، 2 ہزار 507 پروازوں کی منسوخی اور 1 ہزار 852 پروازوں میں تاخیر کے باعث مختلف ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے تین لاکھ سے زیادہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ جرمانہ DGCA کی جانب سے تشکیل دی گئی چار رکنی کمیٹی کی تفصیلی تحقیقات کے بعد عائد کیا گیا ہے، جس کا مقصد اِنڈیگو کے کام کاج میں آنے والی رکاوٹوں کی وجوہات کا پتہ لگانا اور تجزیہ کرنا تھا۔