October 5, 2025 9:48 PM

printer

ڈی جی سی اے نے تہواروں کے دنوں سے پہلے ہوائی جہاز کے کرایوں کے رجحان کا جائزہ لیا۔ انھوں نے ایئرلائنوں سے کہا ہے کہ وہ مزید پروازیں چلائیں۔

شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل DGCA نے تہواروں کے دنوں سے پہلے، ہوائی جہاز کے کرایوں کے رجحانات کا جائزہ لیا۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کی جانب سے، ڈائریکٹوریٹ کیلئے لازمی ہے کہ وہ خاص طور پر تہواروں کے دنوں میں، ہوائی جہاز کے کرایوں پر نظر رکھے اور قیمتوں میں اضافے کی صورت میں مناسب اقدام کرے۔ DGCA نے اِس معاملے پر پہلے سے سرگرم رہتے ہوئے ایئرلائنوں سے بات کی اور اُن سے کہا کہ وہ پروازوں کی زیادہ مانگ کو پورا کرنے کیلئے اضافی پروازیں چلا کر تہواروں کے موسم کیلئے اپنی پروازوں کی صلاحیت میں اضافہ کریں۔ جواب میں انڈیگو نے بتایا ہے کہ اُس نے42 سیکٹروں میں730 اضافی پروازیں چلائی ہیں۔ اِسی دوران، ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس بھی 20 سیکٹروں میں 48 اضافی پروازیں چلائیں گی۔ اِس کے علاوہ اسپائس جیٹ بھی 38 سیکٹروں میں مزید 546 پروازیں چلائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔