June 21, 2025 9:49 PM

printer

ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ تین عہدیداروں کو سنگین خلاف ورزیوں کی پاداش میں عملے کے ڈیوٹی کے اوقات اور Rostering سے متعلق کام سے ہٹا دے

شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایئر انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ تین افسران کو عملے کی ڈیوٹی لگانے اور اُن کے نظام الاوقات طے کرنے سے متعلق سبھی ذمہ داریوں سے فوری طور پر ہٹا دے۔ اِس سلسلے میں انہوں نے سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔ انضباطی ادارے نے ایئر لائن کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ اِن افسران کے خلاف بلاتاخیر اندرونی تادیبی کارروائی شروع کی جائے اور اِس طرح کی کارروائی کے نتائج سے متعلق رپورٹ 10 دن کے اندر پیش کی جائے۔ ایک بیان میں ڈائریکٹریٹ جنرل نے کہا ہے کہ یہ افسران، آپریشن سے متعلق کوتاہیوں کے ذمہ دار ہیں۔ اُس نے اِس بات کا ذکر کیا ہے کہ CAE فلائٹ اور عملے کے بندوبست کے نظام کیلئے ہوائی راستوں کے بندوبست کے نظام کا تبدیلی کے بعد کے جائزے کے دوران سنگین اور بار بار کی گئی خلاف ورزیوں کا رضاکارنہ طور پر انکشاف کیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل نے بتایا کہ یہ افسران سنگین اور بار بار دوہرائی جانے والی غلطیوں میں ملوث تھے، جس میں ضابطے کے خلاف اور ضابطوں پر عمل کیے گئے عملے کے جوڑے بنانا، لازمی لائسنسنگ خلاف ورزی کرنا، پروٹوکول کو شیڈول کرنے میں نظام کے برخلاف کام کرنا اور نظر انداز کرنا شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔