دفاعی تحقیق کے بھارتی ادارے DRDO اور بھارتی فضائیہ نے دیسی ساخت کے Astra میزائل کی آزمائشی پرواز آج کامیابی سے مکمل کی۔ بصارت کی حد سے پرے سطح سے سطح پر مار کرنے والے اِس میزائل کا اڈیشہ میں سکھوئی 30، MKI پلیٹ فارم سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ وزارت دفاع کے مطابق مختلف دو مقامات پر تیز رفتار غیر انسان بردار ہوائی نشانوں کے خلاف اِسے داغا گیا۔ دونوں معاملوں میں میزائلوں نے بے انتہا درستگی کے ساتھ اپنے نشانوں کو تباہ کیا۔ ٹیسٹ کے دوران سبھی دوسرے سسٹم بھی بالکل درست کام کرتے ہیں۔ اِن کامیاب آزمائشوں نے سودیسی Seeker سے تیار کردہ Astra ہتھیار کی درستگی اور قابل اعتبار کارکردگی کی دوبارہ توثیق کردی ہے۔ Astra میزائل 100 کلو میٹر سے زیادہ مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ پتہ لگانے کے جدید ترین Navigation نظام سے لیس ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے DRDO، بھارتی فضائیہ اور اس میزائل کے ڈیزائن اور تیاری میں شامل صنعت کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ سودیسی Seeker سے بنے میزائل کا کامیاب تجربہ، اہم دفاعی ٹیکنالوجی کی راہ میں بڑا سنگ میل ہے۔ DRDO کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی کامیاب آزمائشی پرواز میں شامل سبھی ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔
Site Admin | July 11, 2025 9:45 PM
ڈی آر ڈی او اور بھارتی فضائیہ نے اوڈیشہ میں بصری حدود سے پرے فضا سے فضا میں مار کرنے والے Astra میزائل کا کامیاب تجربہ کیا