دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے DRDO نے اڈیشہ کے ساحل سے دور ایک ہی لانچر سے تیزی کے ساتھ پے در پے دو Pralay میزائلوں کی کامیاب آزمائش کی۔ یہ آزمائش عملی طور پر جانچ کئے جانے کے حصے کے طور پر کی گئی۔ اس کی آزمائش دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے DRDO نے کی۔ مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے…
بھارت نے آج دو Pralay میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ دونوں میزائلوں نے مقررہ نشانے تک کامیابی سے پرواز کی اور اپنے تمام مطلوبہ مقاصد حاصل کرلئے، جس کی تصدیق چاندی پور میں واقع مربوط آزمائشی رینج کے ذریعے تعینات ٹریکنگ سینسرز نے کی۔
اس آزمائشی پرواز کا مشاہدہ DRDO کے سینئر سائنسدانوں، بھارتی فضائیہ اور بھارتی بری فوج کے افسران اور صنعت سے منسلک نمائندوں نے کیا، جن میں پیداوار اور ترقی سے وابستہ شراکت دار بھی شامل تھے۔
Pralay میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے والا کم دوری کا بیلسٹک میزائل ہے، جس کی پہنچ تقریباً 150 کلومیٹر سے 500 کلومیٹر تک ہے۔ یہ مختلف اہداف کے خلاف مختلف اقسام کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Pralay ملک میں ہی تیار کردہ ایک ٹھوس ایندھن پر مبنی نیم بیلسٹک میزائل ہے، جو رہنمائی اور نیویگیشن کے جدید ترین نظام سے لیس ہے تاکہ انتہائی درستگی کو یقینی بنایا جاسکے۔
Site Admin | December 31, 2025 10:06 PM
ڈی آر ڈی او نے اڈیشہ کے چاندی پور میں دو پرلے میزائلوں کی پے در پے کامیاب آزمائش کی