October 16, 2025 9:41 AM

printer

ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ: میں لکشیہ سین کے  ساتھ ساتھ ست وک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی مردوں کی ڈبلز کی جوڑی پری کوارٹر فائنل میں

ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں لکشیہ سین کے  ساتھ ساتھ ست وک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی مردوں کی ڈبلز کی جوڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

عالمی نمبر 21 لکشیہ سین نے آئرلینڈ کے کھلاڑی کو شکست دی۔ اب پری کوارٹر فائنل میں آج اُن کا مقابلہ ڈنمارک کے Anders Antonsen سے ہوگا۔

اِدھر مردوں کے ڈبلز میں ست وک سائی راج اور چراغ شیٹی کی چھٹے نمبر کی جوڑی نے اسکاٹ لینڈ کی جوڑی کو ہرایا۔ آج پری کوارٹر فائنل میں اُن کا سامنا چینی تائیپے کی جوڑی سے ہوگا۔ x