عالمی صحت تنظیم WHO نے کہا ہے کہ بھارت نے ملک میں ملیریا اور اس سے ہونے والی اموات میں کمی لانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے، خصوصاً اِن ریاستوں میں، جہاں یہ بیماری بڑے پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اسے WHO کی 2024 کی رپورٹ میں اُجاگر کیا گیا ہے۔ متعلقہ فریقوں نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ایک میٹنگ کی، جس میں انہوں نے بھارت کے ان کمیونٹی صحت کارکنوں کی ستائش کی، جن میں بیشتر خواتین ہیں، جنہوں نے دوردراز کے علاقوں میں ملیریا کو کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق، ملک گیر سطح پر، بھارت میں ملیریا کے کیسز کی تعداد 2017 میں تقریباً 6 اعشاریہ 4 ملین تھی اور 2023 میں یہ تعداد گھٹ کر دو ملین رہ گئی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں 69 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے۔ اسی طرح اس مدّت کے دوران اموات کی تعداد11 ہزار ایک سو سے گھٹ کر 3 ہزار 500 ہو گئی ہے، جس میں 68 فیصد کی کمی آئی ہے۔×
Site Admin | December 21, 2024 3:53 PM
ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ بھارت نے ملک میں ملیریا اور اس سے ہونے والی اموات میں کمی لانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
