ڈبلِن میں واقع بھارتی سفارتخانے نے آئر لینڈ میں سبھی بھارتی شہریوں کو اپنے تحفظ سے متعلق ضروری احتیاط برتنے اور کم آمد و رفت والے اوقات میں سنسان علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
کل جاری کی گئی ایڈوائیزری کے مطابق سفارتخانے نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں آئر لینڈ میں بھارتی شہریوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اِس معاملے میں سفارتخانہ، آئر لینڈ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔x