December 6, 2025 9:47 PM

printer

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو 70ویں مہا پری نروان دِوَس کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

آج ملک کے مختلف حصوں میں بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی برسی کے موقع پر مہاپَری نرِوان دیوس منایا گیا۔ اِس موقع پر مختلف رہنماؤں نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جو اُن کی تعلیمات اور مساوات اور سب کی شمولیت والے معاشرے کی تعمیر کے اُن کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔
بابا صاحب امبیڈکر، بھارتی آئین کے اصل معمار تھے، جن کے سماجی انصاف، مساوات اور جمہوریت پر مبنی نظریات، آئندہ نسلوں کو تحریک دینا جاری رکھیں گے۔ اِس موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صد سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی اور مختلف سرکردہ رہنماؤں نے ڈاکٹر امبیڈکر کو گلہائے عقیدت نظر کیے۔ نائب صدر نے مساوات، وقار اور اتحاد کیلئے ڈاکٹر امبیڈکر کی مسلسل جد و جہد کو اجاگر کیا۔وزیر اعظم مودی نے بابا صاحب کی بصیرت افروز قیادت کی ستائش کی اور کہا کہ اُن کی آئینی اقدار، بھارت کی رہنمائی کرنا جاری رکھیں گی۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے ڈاکٹر امبیڈکر کو مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے اُنھیں گلہائے عقیدت نذر کیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔