December 17, 2025 10:41 PM

printer

ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا کہ پرسار بھارتی نے ثقافتی ترویج اور اپنے مواد کے تجارتی استعمال کے فروغ کی خاطر ڈرافٹ سنڈیکیشن پالیسی دو ہزار پچیس تیار کی ہے۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا کہ پرسار بھارتی نے عوامی خدمت کی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے ثقافتی ترویج اور اپنے مواد کے تجارتی استعمال کے فروغ کی خاطر ڈرافٹ Syndication Policy-2025 تیار کی ہے۔

لوک سبھا میں آج اپنے تحریری جواب میں ڈاکٹر مروگن نے بتایا کہ اِس پالیسی کا مقصد دور درشن اور آکاشوانی کے ذریعے تیار کیے گئے مواد کو تجارتی نوعیت کا بنانا، قومی اور مقامی مواد کو محفوظ کرنا اور سرکاری تقریبات، تہواروں اور کھیلوں کی براہ راست نشریات کو ممکن بنانا ہے۔ جناب مروگن نے کہا کہ اِس پالیسی میں پرسار بھارتی کے OTT پلیٹ فارم پر پیش کردہ پہلے ڈیجیٹل مواد کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ x