ڈائریکٹوریٹ آف Ceremonies کے ایئر کموڈور عمران زیدی نے آج بتایا کہ بھارتی فضائیہ اِس سال کی یومِ جمہوریہ پریڈ میں دفاعی فورسز کی قیادت کرے گی۔ نئی دلّی میں اخبار نویسوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے، ایئر کموڈور زیدی نے بتایا کہ اِس سال کی یومِ جمہوریہ پریڈ میں بھارتی فضائیہ کی خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تقریب کی قیادت اسکوارڈن لیڈر ہیمنت سنگھ Kanyar کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ مارچ کرنے والے دستے میں 144 ایئر واریئر کے ساتھ چار افسران شامل ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 75 رکنی فضائیہ کی بینڈ پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی، جس میں66 اگنی ویر شامل ہوں گے، اِن میں 9 خواتین اگنی ویر بھی شامل ہیں، جو پہلی مرتبہ پرمارمنس پیش کریں گی۔سابق فوجیوں کی جھانکی کے بارے میں بات کرتے ہوئے گروپ کیپٹن دھرمیندر سنگھ نے بتایا کہ ایک دو سطحی جھانکی اِس سال پیش کی جائے گی جس کا موضوع ہے ’’بھارتی دفاعی افواج کا سنگرام سے راشٹریہ نرمان تک کا سفر‘‘۔ انھوں نے کہا کہ یہ جھانکی ملک کی تعمیر اور تحفظ میں فورسز کی بے لوث خدمت کی نمائش کرے گی۔
Site Admin | January 22, 2026 9:48 PM
ڈائریکٹوریٹ آف Ceremonies کے ایئر کموڈور عمران زیدی نے آج بتایا کہ بھارتی فضائیہ اِس سال کی یومِ جمہوریہ پریڈ میں دفاعی فورسز کی قیادت کرے گی۔