ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 7, 2025 2:57 PM

printer

چین کے شہر Chengdu میں عالمی گیمز 2025 میں حصہ لینے کیلیے 17 رکنی بھارتی دستہ پوری طرح تیار ہے،

چین کے شہر Chengdu میں عالمی گیمز 2025 میں حصہ لینے کیلیے 17 رکنی بھارتی دستہ پوری طرح تیار ہے، جن کا آج آغاز ہورہا ہے۔ یہ کھیل کود کے مقابلے 17 اگست تک جاری رہیں گے۔ عالمی گیمز کا انعقاد 1981 سے ہر 4 سال میں کیا جاتا ہے۔ اِس میں وہ کھیل شامل ہوتے ہیں، جو اولمپکس میں شامل نہیں ہیں۔ اِس سال 34 کھیلوں اور 60 مقابلوں میں 253 تمغوں کیلئے مقابلے ہوں گے۔ بھارت 1981 کے افتتاحی ایڈیشن سے ہی عالمی گیمز میں حصہ لیتا رہا ہے۔ اب تک بھارت ان مقابلوں میں 5 تمغے حاصل کرچکا ہے، جن میں سونے کا 1، چاندی کا 1 اور کانسے کے 3 تمغے شامل ہیں۔