July 19, 2025 3:54 PM

printer

چین نے پہلگام دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے اور علاقائی ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ علاقائی سلامتی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے انسدادِ دہشت گردی سے متعلق تعاون میں اضافہ کریں

چین نے پہلگام دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے اور علاقائی ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ علاقائی سلامتی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے انسدادِ دہشت گردی سے متعلق تعاون میں اضافہ کریں۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان میں قائم لشکرِ طیبہ- LeT سے وابستہ تنظیم The Resistance Front کو پہلگام دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے کیلئے ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم نامزد کرنے سے متعلق ایک ردّعمل میں، چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان Lin Jian نے کہا کہ اُن کا ملک ہر طرح کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔ پہلگام حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ TRF نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی لیکن بعد میں وہ اُس سے منحرف ہوگیا کیونکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 پابندیوں کے دستاویز کے تحت، پاکستان کے بہت سے دہشت گرد گروپ اور افراد فہرست میں شامل ہیں۔ یہ دستاویز اثاثوں کو ضبط کرنے، سفر پر پابندی عائد کرنے اور ہتھیاروں پر پابندی عائد کرتی ہے۔ اِن میں LeT، جیشِ محمد اور جماعت الدعوۃ کے ساتھ ساتھ دہشت گرد حافظ سعید اور مسعود اظہر جیسے افراد شامل ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔