January 14, 2026 3:05 PM

printer

چین نے ایران کے استحکام کے تئیں اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کو مسترد کردیا ہے۔

چین نے ایران کے استحکام کے تئیں اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ چین خود مختار ملکوں کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نیز بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا اِس کی دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات کہی۔ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ملکوں پر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے حال ہی میں نافذ کی گئی پابندیوں کے معاملے پر ترجمان نے کہا کہ محصول کے تعلق سے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اُدھر اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے باضابطہ طور پر اپیل کی ہے اور امریکہ پر تشدد کو شہ دینے، ایران کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے اور فوجی کارروائی کی دھمکی دینے کا الزام لگایا ہے۔

ایران کے مستقل نمائندے نے ایران میں مظاہروں کے معاملے پر صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی رائے زنی سے انتشار کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ایران نے یہ بات دوہرائی ہے کہ امریکہ کی رائے زنی بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔