September 23, 2025 9:22 PM

printer

چین نے اِس سال کے سب سے طاقتور طوفان Ragasa کے اُس کے جنوبی ساحل کی جانب بڑھنے کے پیش نظر تین لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے

چین نے سال کے سب سے طاقتور سمندری طوفان Ragasa کے چین کے جنوبی ساحل پر پہنچنے سے پہلے 3 لاکھ 70 ہزار افراد کا انخلا کرایا ہے۔ حکام نے کم از کم 10 شہروں میں اسکول اور کاروبار بند رکھنے کے احکامات دیئے ہیں۔ ہانگ کانگ نے بھی طوفان سے متعلق اپنے الرٹ کی سطح کو بڑھا دیا ہے جہاں لوگ، گھبرا کر خریداری کیلئے اسٹورز پر ٹوٹ پڑے ہیں۔ چین کی موسمیاتی ایجنسی کی جانب سے انتہائی بڑا طوفان قرار دیئے گئے Ragasa کے کل شمالی ویتنام کی جانب بڑھنے سے پہلے چین کے گوانگ ڈوانگ صوبے سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس سے لاکھوں زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ 500 سے زیادہ کیتھے پیسفک پروازوں کے منسوخ ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ہانگ کانگ ایئر لائنز نے اپنی سبھی Departure پروازوں پر روک لگا دی ہے۔
ساحلی شہروں میں رہائشیوں نے کھڑکیوں کو seal کر دیا ہے اور اونچی اٹھنے والی سمندری لہروں کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایمرجنسی عملہ، ہائی الرٹ پر ہے کیونکہ لوگ، تیز ہواؤں اور سیلاب کے اثرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ Ragasa کے ٹکرانے سے خطے میں بڑے پیمانے پر رخنہ پڑنے کا خدشتہ ہے۔
اس سے پہلے کل شام فلپنز کے شمالی حصے سے ٹکرائے Ragasa طوفان میں تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ Cagayan صوبے میں ماہی گیری کرنے والی ایک کشتی کے ڈوب جانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی، جبکہ 6 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔