February 4, 2025 4:09 PM

printer

چین نے امریکی سامان پر جوابی محصول عائد کرنے کا اعلان کیا ہے

چین نے امریکہ کی اشیاء پر جوابی محصول عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کی اشیاء پر امریکہ کی حکومت کی طرف سے عائد کردہ اضافی محصول کے جواب میں چین نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ چین کی کامرس کی وزارت کے ذریعے اعلان کردہ اقدامات میں امریکہ سے درآمد ہونے والے کوئلہ اور رقیق قدرتی گیس پر 15 فیصد ٹیکس شامل ہے۔ خام تیل، زراعت میں استعمال ہونے والی مشینوں، Pickup ٹرکس اور بڑے انجن والی کاروں پر 10 فیصد محصول عائد کیا جائے گا۔ اِس کے علاوہ، چین نے امریکہ کی بڑی کمپنی گوگل پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اِس سے قبل امریکہ کے صدر نے کناڈا اور میکسیکو کی طرف سے سرحد پر سکیورٹی بڑھانے سے متعلق تصدیق کے بعد، اِن دونوں ممالک پر محصولات عائد کرنے میں ایک مہینے کی تاخیر کا اعلان کیا تھا۔ x