چین کے شہر Xiamen میں Sudirman کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ آج سے شروع ہورہا ہے۔ اِس میں پی وی سِندھو اور لکشیہ سین بھارتی چیلنج کی قیادت کررہے ہیں۔
گروپ ڈی کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کا مقابلہ ڈنمارک سے ہونے والا ہے۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق اب سے کچھ دیر بعد ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ ڈنمارک کے علاوہ گروپ ڈی میں دیگر ٹیموں میں انڈونیشیا اور انگلینڈ ہیں۔ گروپ کی اول دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
سَتوِک سائیراج رَنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی مردوں کے ڈبلز کی عالمی نمبر گیارہ بھارتی جوڑی اِس ٹورنامنٹ میں Fitness کی وجوہات سے نہیں کھیل رہی ہے۔
Sudirman کپ کا اہتمام بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کرتی ہے اور یہ ہر دو سال بعد ہوتا ہے۔ Sudirmanکپ میں ہر مقابلہ پانچ میچوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اِن میں مردوں کے سنگلز میچ، خواتین کے سنگلز کے میچ، مردوں کے ڈبلز، خواتین کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میچ ہوتے ہیں۔ x