ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 11, 2025 9:34 PM

printer

چین میں جاری عالمی کھیلوں میں بھارت کی نمرتا بترا Wushu کے مقابلے میں خواتین کے 52 کلو گرام کے زمرے کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ اس طرح بھارت کو اوّلین تمغہ ملنا یقینی ہے

آج چین کے Chengdu میں عالمی گیمس 2025 میں بھارت کی نَمرَتا بَترا نے خواتین کے Wushu Sanda باوَن کلوگرام کے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی۔ نَمرَتا نے فلپنس کی Krizan Faith Collado کو دو – صفر سے ہرایا، جس سے Wushu میں عالمی گیمس میں بھارت کو اپنا پہلا تمغہ ملنا یقینی ہوگیا ہے۔ اب کَل سونے کے تمغے کیلئے اُن کا فائنل میں مقابلہ چین کی Mengyue Chen سے ہوگا۔ اِس سے قبل رِشبھ یادو نے مردوں کے کمپاؤنڈ تیر اندازی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر اِس ٹورنامنٹ میں بھارت کیلئے پہلا انفرادی میڈل جیتا۔