March 4, 2025 2:47 PM

printer

چین، کناڈا اور میکسیکو پر امریکی محصولات کا آج سے اطلاق ہوگیا ہے

چین، میکسیکو اور کناڈا کی درآمدات پر عائد کردہ امریکی محصولات کا آج سے اطلاق ہوگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کناڈا اور میکسیکو کی درآمدات پر 20 فیصد، جبکہ چین کی درآمدات پر 20 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اِس طرح چین کی درآمدات پر محصولات دوگنی ہوگئی ہے۔ دوسری طرف کناڈا نے کہا ہے کہ وہ اِس کے جواب میں 150 ارب ڈالر کی مالیت کے امریکی سازوسامان پر 25 فیصد محصولات عائد کرے گا۔ چین نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنا کر امریکی زرعی درآمدات پر 10 سے 15 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اِس کے علاوہ میکسیکو نے بھی جوابی کارروائی کرنے کیلئے کہا ہے۔

جناب ٹرمپ نے کہا کہ درآمدات پر یہ ٹیکس کناڈا اور امریکہ کو غیرقانونی منشیات کی روک تھام اور ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے مائیگرینٹس کو روکنے کیلئے مزید کارروائی کرنے کیلئے مجبور کرے گا۔

اِس دوران امریکی بازار میں گراوٹ درج کی گئی ہے، اسی طرح ایشیائی بازاروں میں بھی تجارتی جنگ کے امکان کے سبب پریشانی نظر آرہی ہے۔ تجارتی جنگ میں اضافہ ہونے کے امکان کے پیش نظر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اِس سے امریکی صارفین کو اشیائے خوردنی، الیکٹرانکس اور آٹو موبائل سمیت مخصوص سازوسامان کی زیادہ قیمت کی ادائیگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔×