March 14, 2025 9:49 PM

printer

چین، روس اور ایران نے ایران پر امریکی پابندیوں کو ختم کرنے اور نیوکلیائی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے

چین، روس اور ایران نے آج ایران پر امریکی پابندیوں کو ختم کرنے اور نیوکلیائی بات چیت پھر سے شروع کرنے کی بات کہی ہے۔ انھوں نے اِنھیں پوری طرح غیرقانونی یکطرفہ پابندیاں قرار دے کر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تینوں ملکوں کے نمائندوں نے بیجنگ میں ملاقات کی اور ایک مشترکہ بیان جاری کرکے زور دیا کہ آپسی احترام پر مبنی سیاسی اور سفارتی بات چیت ہی اس معاملے کو سلجھانے کا بہتر اور قابل عمل طریقہ ہے۔
چین کے نائب وزیر خارجہ Ma Zhaoxu نے روس کے نائب وزیر خارجہ Sergey Ryabkov اور ایران کے وزیر خارجہ کاظم غریبا بادی کے ساتھ بیان کو پڑھا۔ یہ بات چیت اس معاملے کو سلجھانے کیلئے آخری کوشش ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کے بعد ہے۔انھوں نے اس سلسلے میں ایران کے سپریم لیڈر کو ایک خط بھی لکھا تھا۔
روس نے آج تصدیق کی ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پتن نے سعودی عرب کے جدہ میں حال ہی میں ہوئے امریکہ-یوکرین امن بات چیت پر تبادلہ خیال کیلئے ماسکو میں امریکہ کے خصوصی ایلچی Steave Witkoff سے ملاقات کی ہے۔ پُتن کو یوکرین میں مجوزہ 30 روزہ جنگ بندی کی تفصیلات موصول ہوئیں، جبکہ امریکہ کیف کے ساتھ فوجی تعاون اور انٹلیجنس کے تبادلے پھر سے شروع کرنے پر رضا مند ہوا ہے۔ کریملن کے ترجمان Dmitry Peskov نے کہا ہے کہ پُتن نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے اطلاعات اور اضافی اشارے بھیجے ہیں۔ پُتن نے ایک پُرامن حل کیلئے تعاون دینے کی بات کہی ہے لیکن زور دیا ہے کہ جنگ بندی کے شرائط نافذ العمل ہونے چاہیے۔
ٹرمپ نے پُتن کے جواب کو امید افزا قرار دیا ہے لیکن کہا ہے کہ مزید تفصیلات کی ضرورت ہے۔ بات چیت جاری ہے اور ماسکو نے اب تک باضابطہ جواب نہیں دیا ہے۔