چیف انتخابی کمشنر CEC راجیو کمار نے انتخابات کے انتظام وانصرام سے متعلق تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ سائبر سکیورٹی کے خطرات اور افواہوں جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کریں۔ آج نئی دلّی میں بھارتی انتخابی کمیشن کی طرف سے منعقدہ دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے یہ بات کہی۔ جناب کمار نے بہتر کارکردگی، شفافیت اور ووٹروں کے اعتماد کو بڑھانے میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اختراعات کے اہم رول پر بھی زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ حالانکہ ٹیکنالوجی اہم مواقع فراہم کرتی ہے لیکن اِس کے ساتھ سائبر سکیورٹی کے خطرات اور افواہ جیسے چیلنجز بھی منسلک ہیں۔CEC نے AI کی مدد سے چلائے جانے والے طریقہ کار، آن لائن اور دور دراز کے علاقوں کی ووٹنگ، بایومیٹرک شناخت اور بڑھتے ہوئے عالمی اشتراک سمیت انتخابات کے مستقبل کے اہم رجحانات کی تشکیل کا بھی ذکر کیا۔ جورجیا، نامیبیا، بھوٹان، قزاخستان، آئرلینڈ، فلپائن اور بین الاقوامی تنظیموں جیسے تقریباً 13 ملکوں کی انتخابات سے متعلق انتظام وانصرام کی تنظیموں کے نمائندے انتخابی انتظام وانصرام کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے جمع ہوئے ہیں۔
Site Admin | January 23, 2025 9:46 PM
چیف انتخابی کمشنر CEC راجیو کمار نے انتخابات کے انتظام وانصرام سے متعلق تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ سائبر سکیورٹی کے خطرات اور افواہوں جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کریں
