October 4, 2025 9:44 PM

printer

چیف انتخابی کمشنر گیانیش کمار کی قیادت میں انتخابی کمیشن نے آج بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کی

چیف انتخابی کمشنر گیانیش کمار کی قیادت میں انتخابی کمیشن نے آج بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کی۔ اس دوران BJP، کانگریس، RJD، جنتادل یونائیٹڈ، بائیں بازو اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے آزادانہ، منصفانہ اور سب کی شمولیت والے پرامن انتخابات کیلئے اپنے خیالات اور مشورے پیش کئے۔ اس دوران برسراقتدار BJP نے مطالبہ کیا کہ بہار اسمبلی انتخابات کا انعقاد کم مرحلوں میں کیا جائے۔ BJP کے ریاستی صدر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے انتخابی کمیشن سے درخواست کی کہ پولنگ کا عمل زیادہ سے زیادہ دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے۔ BJP نے مطالبہ کیا ہے کہ بہار کے انتخابات کم سے کم مرحلوں میں کرائے جائیں۔جنتا دَل یونائیٹڈ کے نیشنل ایگزکیٹیو صدر سنجے جھا نے کہا کہ چونکہ امن وقانون کا کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے لہٰذا ریاست میں پولنگ واحد مرحلے میں کرائی جاسکتی ہے۔ اس دوران کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل نے خصوصی نظرثانی مہم کے دوران، تین لاکھ 66 ہزار ووٹروں کے ناموں کو ہٹانے پر اعتراض کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔