چیف انتخابی کمشنر گیانیش کمار کی قیادت میں انتخابی کمیشن نے آج بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کی۔ اس دوران BJP، کانگریس، RJD، جنتادل یونائیٹڈ، بائیں بازو اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے آزادانہ، منصفانہ اور سب کی شمولیت والے پرامن انتخابات کیلئے اپنے خیالات اور مشورے پیش کئے۔ اس دوران برسراقتدار BJP نے مطالبہ کیا کہ بہار اسمبلی انتخابات کا انعقاد کم مرحلوں میں کیا جائے۔ BJP کے ریاستی صدر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے انتخابی کمیشن سے درخواست کی کہ پولنگ کا عمل زیادہ سے زیادہ دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ BJP نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات، تین یا چار نومبر کے بعد ہی منعقد کئے جائیں۔
S/B Dilip Jaiswal
اس مشاورت کے بعد انتخابی کمیشن کی ٹیم انتظامیہ اور پولیس افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کررہی ہے۔×