ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 17, 2025 9:36 PM

printer

چیف انتخابی کمشنر گیانیش کمار کا کہنا ہے کہ انتخابی کمیشن اپنی آئینی ذمے داری سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا اور کہا ہے کہ سبھی سیاسی پارٹیاں اُس کے سامنے برابر ہیں

چناو کمیشن نے آج کہا کہ اُس کے نزدیک تمام پارٹیاں برابر ہیں اور وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ امتیاز نہیں برتتا۔ نئی دلّی میں آج دوپہر صحافیوں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے اعلیٰ چنائو کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ چنائو کمیشن کبھی بھی اپنے آئینی فرائض سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
جناب کمار نے کہا کہ کُچھ لوگ دو بار ووٹنگ کے الزامات لگاتے ہیں، لیکن جب اُن سے ثبوت مانگا جاتا ہے تو کوئی جواب نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو انتخابی کمیشن اور نہ ہی کوئی ووٹر ایسے بے بنیاد الزامات سے خوفزدہ ہے۔
اعلیٰ چنائو کمشنر نے واضح کیا کہ انتخابی کمیشن بغیر کسی امتیاز کے رائے دہندگان کے ساتھ بلاخوف کھڑا رہے گا خواہ وہ کسی بھی طبقے یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، چاہے وہ غریب ہوں یا امیر، بزرگ ہوں، خواتین ہوں یا نوجوان۔
جناب کمار نے مزید کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ایک کروڑ سے زیادہ سرکاری ملازمین، 10 لاکھ سے زیادہ بوتھ سطح کے ایجنٹس اور 20 لاکھ سے زیادہ امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس، چنائو عمل کا حصہ تھے۔ انہوں نے سوال اُٹھایا کہ اِتنے شفاف اور منصفانہ پولنگ عمل کے دوران اِتنے زیادہ لوگوں کی موجودگی میں کس طرح سے ووٹ چرائے جا سکتے ہیں۔
اعلیٰ انتخابی کمشنر نے اجاگر کیا کہ تمام سیاسی پارٹیاں ووٹر فہرستوں کی خامیوں کو درست کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرست کی خصوصی نظرثانی SIR بہار سے شروع کی گئی ہے اور ووٹر فہرست کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔