چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انِل چوہان نے کہا ہے کہ بھارت کا اپنا Iron Dome Sudarshan Chakra نظام شیلڈ اور ایک تلوار کے طور پر تمام کلیدی، غیر فوجی اور قومی اہمیت کے حامل مقامات کا تحفظ کرے گا۔ انہوں نے یہ بات آج مدھیہ پردیش میں Army War کالج میں تینوں فوجوں کے جنگ اور جنگی حربوں کے موضوع پر دو روزہ RAN SAMWAD-2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب چوہان نے کہا کہ ہمارا یہ نظام ایک مضبوط اور پائیدار طریقہئ کار کو بڑھاوا دے گا اور دشمن کی فضائی قوت اور داؤپیچ کو ناکام بنائے گا۔
جنرل چوہان نے آپریشن سندور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جدید قسم کی لڑائی تھی اور اِس سے ہم نے بہت سے سبق سیکھے ہیں اور اِن میں سے کچھ پر پہلے ہی عمل کیا جاچکا ہے اور بعض دوسروں پر کام چل رہا ہے۔ جنرل چوہان نے پھر کہا کہ بھارت ایک امن پسند ملک ہے لیکن ساتھ ہی خبردار کیا کہ طاقت کے بغیر امن محض خیالی ہے۔
Site Admin | August 26, 2025 2:42 PM
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے کہا ہے کہ بھارت کا اپنا Iron Dome Sudarshan Chakra ایک شیلڈ اور تلوار کے طور پر کام کرتے ہوئے تمام کلیدی نوعیت کے مقامات کا تحفظ کرے گا
