چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے کہا ہے کہ آپریشن سندور فوج کی تینوں شاخوں کے مابین تال میل اور اشتراک کی ایک شاندار مثال ہے۔ سکندرآباد میں کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ میں اعلیٰ دفاعی مینجمنٹ کورس کے شرکاء اور سینئر افسروں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل چوہان نے مسلح افواج میں اتحاد اور اشتراک کے بارے میں کلیدی نقطہئ نظر پیش کیا اور مشترکہ کارروائی کا مستقبل کا خاکہ طے کرنے کے سلسلے میں اہم عوامل کو اجاگر کیا۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے جامع صلاحیت سازی کی اہمیت، آتم نربھرتا اور فوج میں بڑی تبدیلیوں کی تفصیلی سمجھ بوجھ پر بھی زور دیا تاکہ تکنیک کی اہمیت والی جدید طرز کی فوجی کارروائیوں میں ہونے والی بڑی بڑی تبدیلیوں سے نمٹا جاسکے۔
Site Admin | August 10, 2025 3:03 PM
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے کہا ہے کہ آپریشن سندور فوج کی تینوں شاخوں کے مابین تال میل اور اشتراک کی ایک شاندار مثال ہے
