July 16, 2025 3:07 PM

printer

چیف آف ڈفینس اسٹاف CDS جنرل انل چوہان نے آج کہا ہے کہ آپریشن سِندور کے دوران پاکستان نے بغیر ہتھیار والے ڈرونز اور گولہ بارود کا استعمال کیا تھا

چیف آف ڈفینس اسٹاف CDS جنرل انل چوہان نے آج کہا ہے کہ آپریشن سِندور کے دوران پاکستان نے بغیر ہتھیار والے ڈرونز اور گولہ بارود کا استعمال کیا تھا، جنہیں بھارتی مسلح افواج نے ناکارہ بنا دیا۔ نئی دلّی میں انسان کے بغیر پرواز کرنے والے ڈرونز اور دشمن کے ڈرونز کو مار گرانے والے ملک میں ہی تیار ہونے والے آلات سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل چوہان نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرونز نے بھارتی فوج یا شہری بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ جنرل چوہان نے یہ بھی کہا کہ ملک کو اپنی حفاظت کیلئے سرمایہ کاری اور تعمیر پر خرچ کرنا چاہیے اور غیرملکی تکنیک پر انحصار کم کرنا چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔