January 10, 2026 9:42 AM | CDS OPS Sindoor

printer

چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل انل چوہان نے کہا ہے کہ بھارت کے آپریشن سندور کی وجہ سے پاکستان کو جلد بازی میں آئینی ترمیمات کرنا پڑی ہیں۔

چیف آف ڈفینس اسٹاف CDS جنرل انل چوہان نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کے بعد، پاکستان کی فوج اور آئین کی، نئے سرے سے ڈھانچہ بندی، اِس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ اِس تنازعے کے دوران اُس کی گہری خامیوں کا انکشاف ہو گیا ہے۔ جنرل چوہان کَل پُنے پبلک پالیسی فیسٹیول میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

”ٹکنالوجی اور قومی سکیورٹی“ سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے CDS نے کہا کہ آپریشن سندور، اپریل میں دہشت گردانہ حملے کے بعد، پچھلے سال مئی میں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے پاکستان کو کچھ آئینی ترمیمات کرنا پڑیں، جو اِس بات کا اعتراف ہے کہ پڑوسی ملک کیلئے کچھ اچھا نہیں ہوا۔

جنرل چوہان نے کہا کہ آپریشن سندور کے سلسلے میں محض ایک وقفہ آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آئین کی دفعہ 243 میں ترمیم کی وجہ سے اُس ملک کی اعلیٰ دفاعی تنظیم میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔