September 30, 2025 5:56 PM

printer

چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے مستقبل میں ایٹمی ہتھیاروں سے نکلنے والے وائرس اور بیکٹیریا جیسے خطرناک مادوں سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے مستقبل میں ایٹمی ہتھیاروں سے نکلنے والے وائرس اور بیکٹیریا جیسے خطرناک مادوں سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ آج نئی دلّی میں فوجی نرسنگ سروس کے قیام کے 100 سال پورے ہونے کے موقع پر سائنسی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جنرل انل چوہان نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ایٹمی خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار رہنے کے بیان کو دوہرایا اور کہا کہ ریڈیو تابکار مادے سے نمٹنے کیلئے تربیت کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے فوجی نرسنگ سروس کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے وابستہ افراد نہایت سخت حالات میں طبی علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہے میدانِ جنگ ہو، عارضی اسپتال ہوں، بحری جہاز ہوں یا انسانی ہمدردی کے ناطے چلائے جانے والے مشن ہوں، فوجی نرسنگ سروس اِن سب کے زخموں پر مرہم لگاتی ہے اور تکلیف کے دوران انہیں اطمینان دلاتی ہے اور اُن میں امید کی کرن جگاتی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔