September 26, 2025 9:46 PM

printer

چھ دہائیوں تک ملک کی خدمت کے بعد بھارتی فضائیہ نے مشہور لڑاکا جنگی طیارے MIG-21 کو آج خیرآباد کہہ دیا

چھ دہائیوں تک ملک کی خدمت کے بعد بھارتی فضائیہ نے مشہور لڑاکا جنگی طیارے MIG-21 کو آج خیرآباد کہہ دیا۔ الوداعی تقریب کا انعقاد چنڈی گڑھ ایئربیس پر کیا گیا جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انِل چوہان، بھارتی فضائیہ کے چیف ایئر مارشل اے پی سنگھ اور دیگر سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ رسمی فلائی پاسٹ کے ساتھ MIG-21 کی خدمات کا اختتام ہوا۔ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ نے Call Sign، بادَل تھری کے ساتھ اسکواڈرن کی آخری اُڑان بھری۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے سال 1971 کی بھارت-پاکستان جنگ میں MIG-21 کے رول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کئی موقعے آئے جب MIG-21 نے اپنی فیصلہ کن صلاحیت کو ثابت کیا۔انھوں نے کہا کہ MIG-21 ملک کا فخر ہے اور اس کا گوناگوں صلاحیتوں سے لیس ہونا ہی اِسے دوسروں سے الگ کرتا تھا۔
جناب سنگھ نے مزید کہا کہ اپنی طویل مدتی خدمات کے دوران MIG-21 نے ہر طرح کا رول نبھایا۔ بھارت-چین کی جنگ کے بعد سال 1963 میں بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا MIG-21، ملک کا پہلا سُپر سونِک لڑاکا طیارہ تھا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔