ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 19, 2025 9:36 PM

printer

چھپنویں بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول اِفّی 2025 کا کَل افتتاح کیا جائے گا۔ نو روزہ فلم فیسٹیول کا آغاز، ملک کی بیش قیمت ثقافتی ورثے کو مناتے ہوئے ایک شاندار پریڈ کے ساتھ ہوگا۔

چھپنویں بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول اِفّی 2025 کا کَل افتتاح کیا جائے گا۔ نو روزہ فلم فیسٹیول کا آغاز، ملک کی بیش قیمت ثقافتی ورثے کو مناتے ہوئے ایک شاندار پریڈ کے ساتھ ہوگا۔ اس سال جاپان، شراکت دار ملک کے طور پر اسپین کے ساتھ فوکس ملک ہوگا، جبکہ آسٹریلیا اسپاٹ لائٹ ملک کے طور پر شامل ہوگا۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اس میں 80 سے زیادہ ممالک کے مہمان اور فلمساز نیز بھارت اور بیرون ملک سے 270 سے زیادہ فلمیں شامل ہوں گی۔
رنگارنگ اور قابل دید Performences کے ساتھ کل شام پریڈ کا آغاز ہوگا۔ اس مرتبہ افتتاحی تقریب روایتی طور پر Indoor نہ ہو کر اسٹریٹ Carnivalکی طرز پر کی جا رہی ہے۔ جہاں ثقافتی مرکز سے شروع ہو کر یہ جھانکیاں سڑک سے گزریں گی اور یہ پریڈ IFFI کے انعقاد کے پانچ مقامات میں شامل کلا اکاڈمی پر اختتام پذیر ہوگی۔اس سال کی افتتاحی فلم برازیل کی فلم The Blue Trail ہوگی جسکی نمائش فیسٹول کے پانچوں مقامات پر کی جائے گی۔ فیسٹول میں 13 عالمی پریمیئر اور46 ایشیائی پریمیئرس ہونگے۔ بہترین فلم کو گولڈن Peacock ایوارڈ اور 40 لاکھ روپے نقد دیے جائیں گے۔سینما کا جشن منانے کے علاوہ فیسٹول میں Waves بازار، موسیقی پر مبنی IFFIESTA اور AI فلم فیسٹول کیلئے مخصوص ایک علاحدہ زمرہ بھی شامل ہوگا۔فلم فیسٹول اس ماہ کی 28 تاریخ تک جاری رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔