ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 22, 2025 9:40 PM

printer

چھپنویں بھارتی بین الاقوامی فلم فیسٹول، IFFI-2025 کا آج تیسرا دن بھی سنیما شائقین کیلئے یادگار رہا۔ آکاشوانی اِس فلم فیسٹول کی خصوصی رپورٹ پیش کر رہا ہے

چھپنویں بھارتی بین الاقوامی فلم فیسٹول، IFFI-2025 کا آج تیسرا دن بھی سنیما شائقین کیلئے یادگار رہا۔ آکاشوانی اِس فلم فیسٹول کی خصوصی رپورٹ پیش کر رہا ہے۔
اِفّی2025کے آج تیسرے دن مختلف مقامات پر کئی فلموں کی اسکریننگ کی گئی اور کئی پروگرام ہوئے۔ فلمساز وِدھو ونود چوپڑا نے اپنے طنز و مزاح سے ناظرین کو خوب لطف اندوز کیا۔
انوپم کھیر، اپنی فلم Tanvi The Great کی اسکریننگ کر رہے ہیں۔ فلم کی مرکزی کردار تنوی، autisim سے دو چار وہ لڑکی ہے، جو سیاچن کو فتح کرنے کے اپنے شہید والد کے خواب کو شرمندئہ تعبیر کرنے کی خاطر پُرعزم ہے۔ اداکار انوپم کھیر نے کہا کہ یہ فلم کسی بھی صورتحال میں اپنے مقاصد کو ترک نہ کرنے کے بارے میں ہے۔گوا میں جاری IFFI میں ستارے مسلسل جگمگا رہے ہیں اور ماحول کو روشن کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔