ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 26, 2025 10:02 AM | Chhath Kharna

printer

چھٹھ پوجا کے دوسرے دن کھرنا کا تہوار آج روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے

آج چھٹھ پوجا کا دوسرا دن ہے جسے Kharna کہا جاتا ہے۔ اِس دن عقیدتمند طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک وَرَت رکھتے ہیں، جس میں کھانا اور پانی نہیں لیا جاتا ہے۔ یہ وَرَت غروب آفتاب کے وقت سوریہ بھگوان کی پوجا کرنے کے ساتھ توڑا جاتا ہے۔ چار روزہ طویل چھٹھ پوجا کَل سے نَہائے کھائے کے ساتھ شروع ہوئی تھی، جس میں سوریہ بھگوان اور اُن کی بہن چھٹھی مَیّا کی پوجا کی جاتی ہے۔ یہ تہوار پاکیزگی، صبر وتحمل اور خاندان کی فلاح وبہبود پر زور دیتا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ملک اور بیرون ملک میں عقیدتمندوں کو چھٹھ مہا پَرو کے موقعے پر نیک خواہشات پیش کیں۔