August 3, 2025 9:49 PM

printer

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی اور اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر رمن سنگھ نے راجدھانی رائے پور کے ریلوے اسٹیشن سے رائے پور-جبلپور نیو ایکسپریس ٹرین کو آج جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی اور اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر رمن سنگھ نے راجدھانی رائے پور کے ریلوے اسٹیشن سے رائے پور-جبلپور نیو ایکسپریس ٹرین کو آج جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور منسکھ مانڈویا اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، اِس پروگرام میں ورچوئل طریقے سے شامل ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں چھتیس گڑھ کے ریلوے بجٹ میں 21 گنا اضافہ کیا گیا ہے اور اس سال 6 ہزار 900 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں 47 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے ریلوے پروجیکٹوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔