چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلعے میں کل سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑ میں 6 ماؤ نواز مارے گئے۔ بَستر رینج کے IG پی سُندر راج نے بتایا کہ ابو جُماڑ علاقے کے جنگلوں میں کل دوپہر اُس وقت لڑائی چھڑ گئی، جب علاقے میں شورش پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر حفاظتی دستوں نے ماؤ نواز مخالف کارروائی شروع کی۔×
Site Admin | July 19, 2025 9:50 AM | Chhattisgarh Encounter
چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں حفاظتی دستوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں 6 ماؤ نواز مارے گئے۔